پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کاکردگی بہتر بنانے کا الٹی میٹم

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کاکردگی بہتر بنانے کا الٹی میٹم

ملتان (وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو کارکردگی بہتر بنانے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ناقص کارکردگی دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز دیں۔

مسلسل ناقص کارکردگی دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو وارننگ کے بعد انکا اختیار واپس کے لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گرانفروشی،ذخیرہ اندوزی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا حکم ہے ۔اشیاء خوردونوش کی دکانوں پر نرخنامہ واضح آویزاں کروائیں،سرکاری نرخ پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ان کے علاوہ اگر کوئی ماتحت پرائس مانیٹرنگ کرتے ہوئے پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ علاوہ زیں کمشنر عامر خٹک نے کارڈیالوجی ہسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ کارڈیالوجی توسیعی بلاک میں او پی ڈی کے دو فلور مکمل فنکشنل ہیں۔3 ارب روپے کے پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے ۔33کمرے او پی ڈی فنکشنل،208 بیڈز وارڈز کے دو فلور اس ماہ مکمل کردیئے جائیں گے ۔ستمبر کے آخر تک مکمل ہسپتال فنکشنل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔ 3بیسمنٹ،گراؤنڈ فلور، 3 فلوز پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر سے 208 بیڈز کا اضافہ ہوگا۔ کارڈیالوجی ہسپتال میں 20 کروڑ کی لاگت سے 4 منزلہ سرائے تعمیر کیا جارہا ہے ۔ 250 بیڈز پر مشتمل سرائے کا پی سی ون حکومت پنجاب نے منظور کرلیا ہے ۔ کمشنر عامر خٹک نے کارڈیالوجی بلاک میں مریضوں کو ادویات کی دستیابی چیک کی اور مریضوں سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے استفسار کیا ۔بعدازاں کمشنر عامر خٹک نے نشتر ہسپتال2 کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ہسپتال کی تعمیر کی مقررہ ڈیڈ لائن تک تکمیل کیلئے افرادی قوت میں اضافہ ناگزیر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں