میلاد النبی ؐ شایان شان طریقے سے منایا جائیگا،رہنما اہلسنت

 میلاد النبی ؐ شایان شان طریقے سے منایا جائیگا،رہنما اہلسنت

میلسی(نامہ نگار)جماعت اہل سنت ضلع وہاڑی کے چیف آرگنائزر پیر ڈاکٹر حافظ سلمان علی رانا اور ضلعی امیر قاری محمد یعقوب فریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ پروفیسر سید مظہر سعید شاہ کاظمی کی قیادت میں 12 ربیع الاول یوم ولادت محبوب خدا حضرت محمد مصطفیٰ ؐکو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا،علماو مشائخ اور کارکنوں نے یکم ربیع الاول سے ہی عید میلادالنبی ؐ کی محافل کے انعقاد کا مساجد اور گھروں میں سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ جشن عید میلادالنبی ؐ کی تقریبات میں بھرپور حصہ لے کر دنیا پر واضح کردیں کہ خاتم الانبیا حضرت محمد ؐ سے محبت ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے ۔عاشقان رسول ؐ ناموس رسالت اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کا محاسبہ جاری رکھیں گے ،جماعت اہل سنت پر امن اور غیر سیاسی جماعت ہے اور ہمارا اسلحہ درود و سلام ہے ۔فرقہ واریت اور دہشت گردی کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں