فوڈ اتھارٹی کے 2 پلانٹس پر چھاپے، 52 ہزار لٹر غیر معیاری جوس ضبط

فوڈ اتھارٹی کے 2 پلانٹس پر چھاپے، 52 ہزار لٹر غیر معیاری جوس ضبط

ملتان(لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سیف فوڈ سٹی پروجیکٹ کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، شہر اولیاء میں 2 جوس پلانٹس پر چھاپے مارے۔۔۔

 52ہزار لٹر غیر معیاری جوس، 18 ہزار لٹر کولڈ ڈرنکس، 4200 خالی ٹین ڈبے ضبط کرلئے ، جوس فیکٹری کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی ، کولڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی شہر اولیا میں خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں انڈسٹریل اسٹیٹ میں جوس بنانے والی معروف فیکٹری پر کارروائی کی گئی۔ مختلف برانڈز کے نام سے جوس کی جعلی پیکنگ کی جارہی تھی۔ مشہور کمپنیوں کی جعلی پیکنگ ریلز بھی برآمد کی گئیں۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ہزاروں لٹر جوس ضبط کرکے فیکٹری کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی۔ اسی طرح 17 کسی سٹیڈیم چوک پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نے بیوریجز پلانٹ پر چھاپہ مارا۔ مختلف کمپنیوں کے نام سے کولڈ ڈرنکس کی جعلی پیکنگ کی جارہی تھی۔ کارروائی کے دوران پروڈکشن ایریا سے مس برانڈڈ خالی کین بھی برآمد کر لئے ،مشروبات کی تیاری میں جعل سازی کرنے پر تھانہ مخدوم رشید میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بچوں کی خوراک میں جعل سازی کرنے والے عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں