میلاد النبیؐ شایان شان طریقے سے مناتے رہیں گے ، تنویر الحسن

 میلاد النبیؐ شایان شان طریقے سے مناتے رہیں گے ، تنویر الحسن

ملتان(خبرنگارخصوصی)سابق وفاقی وزیر و صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ صہیونی طاقتوں کی سازش کے باوجود ہم نبی کریمؐ کامیلاد شایان شان طریقہ سے مناتے رہیں گے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلیفہ محمد بخش کی رہائش گاہ الفلاح کالونی متی تل روڈ پر انجمن اسلامیہ کے اکابرین کے اعزاز میں دئیے گے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ انجمن اسلامیہ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کا 95 سالہ قدیم تاریخی جلوس 12 ربیع الاول کو صبح 9 بجے شوکت حسین اسلامیہ کنڈر گارٹن سکول دولت گیٹ سے نکالا جائے گا۔عشائیہ میں درگاہ حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے دعا کرائی جبکہ مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، سابق ایم پی اے مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی، درگاہ اوچ شریف کے سجادہ نشین مخدوم سید سہیل حسن گیلانی، مخدوم سید نورانی گیلانی، مخدوم سید علی رضا گیلانی، سید عامر گیلانی، سید مامون گیلانی، زاہد بہار ہاشمی، پروفیسر محمد حسین آزاد، مخدوم شاہد ہاشمی، مختار راٹھور، قاری افضل نقشبندی، مہر ریاض، چوہدری الطاف باجوہ، ملک ریحان اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں