پولیس بھرتی ڈسٹرکٹ ملتان کے امیدواروں کے انٹر ویو

پولیس بھرتی ڈسٹرکٹ ملتان  کے امیدواروں کے انٹر ویو

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آ فس میں سینئر سٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کی اسامیوں کے لیے ڈسٹرکٹ ملتان کے امیدواروں کے انٹر ویو کا انعقاد کیا گیا۔

انٹرویو پینل کی صدارت ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کی۔ دیگر پینل کے ممبران میں ایس ایس پی آ پریشنز محمد عمران اور ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ جلیل عمران بھی شریک تھے۔ سینئر سٹیشن اسسٹنٹ کی 18 اور پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کی 81 ا سامیوں کے لئے 117 امید واروں نے تحریری امتحان پاس کیا تھا۔ جن میں سے 102امیدواروں کو ٹائپنگ ٹیسٹ میں کامیاب قرار دیا گیا ۔ جن کے انٹرویو کا سلسلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ دیگر اضلاع ڈسٹرکٹ وہاڑی، خانیوال اور لودھراں کے امیدواروں کا انٹرویو آ ج ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں