ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغازکردیا،عابدہ فرید

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغازکردیا،عابدہ فرید

ملتان ( وقائع نگار خصوصی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گرام فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف میگا کریک ڈائون کا اغاز کر دیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر فیضان احمد ریاض کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عابدہ فرید نے ڈپٹی کمشنر افس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عابدہ فرید نے کہا کہ شہریوں کو مصنوعی مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے غلہ و سبزی منڈی سے عام مارکیٹ تک اشیاء خور و نوش کی سپلائی کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ مڈل مین کا کردار ختم کیا جا سکے ۔قبل ازیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں