جودھ پورنانک والی روڈ پر ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار

جودھ پورنانک والی روڈ پر ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار

جودھ پور بارہ میل(نمائندہ دنیا)جودھ پور نانک والی روڈ ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر فرار،مسافر حضرات اور طلباء و طالبات خوار،گاڑیاں کھٹارہ ہونے لگیں،اہلیان علاقہ نے روڈ مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔

بقیہ فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکیدار بھاگ گیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ کافی ماہ سے جودھ پور تا نانک والی روڈ پر ٹھیکیدار نے بجری وغیرہ ڈال کر کام ادھورا چھوڑ کر فرار ہو گیا ذرائع کے مطابق مزید فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے ٹھیکیدار کام چھوڑ گیا،اہلیان علاقہ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور نامکمل روڈ کی مرمت کی جائے تاکہ عوام خوار ہونے سے بچ جائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں