دھنوٹ،محنت کش کے گھر سے چور نقدی،زیور ،کاغذات لے اڑے
دھنوٹ (نامہ نگار) نامعلوم چور محنت کش کے گھر چوری کی واردات، پولیس مصروف تفتیش ہے تفصیل کے مطابق گذشتہ روز دھنوٹ کے۔۔
نواحی علاقہ چھتی بستی کے رہائشی محنت کش منظور احمد قصائی کے گھر سے نامعلوم چور صندوق چوری کرکے لے گئے جس میں ایک تولہ کے طلائی زیورات پانچ تولہ چاندی دو لاکھ روپے نقدی موٹر سائیکل کے کاغذات اور شناختی کارڈموجودتھا۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی تحریری درخواست پر کارروائی شروع کردی ۔