دکان میں نقب زنی،چور لاکھوں کا سامان لے اڑے

دکان میں نقب زنی،چور لاکھوں کا سامان لے اڑے

کوٹ دو(تحصیل رپورٹر)کریانہ کی دکان کی چھت پھاڑ کرنا معلوم چور لاکھوں مالیت کا سامان اور نقدی لے گئے۔۔

 ،سرکاری سکول کہ دفتر کے تالے توڑکرنامعلوم چوریو پی ایس، بیٹریاں، ایل ای ڈی اور ڈی وی آرچوری کرکے فرارگئے ،محنت کش کے گھر کے باہر بندھی2بکریاں بھی چوری کر لی گئیں،مقدمات درج، تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ صدرکوٹ ادو کے علاقہ بستی سمندری کی رہائشی محمد اسماعیل بریار کی کریانہ کی دکان میں گزشتہ شب نامعلوم چور چھت پھاڑکر3لاکھ 5 ہزارروپے نقد اور کریانہ کا سامان مالیتی 3لاکھ 85 ہزار چوری کرکے فرار ہوگئے ، تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ملک ارائیں والا کے دفترکے تالے توڑکر نامعلوم چور یو پی ایس، بیٹری، ایل ای ڈی،ڈی وی آرچوری کر کے فرارہوگئے ، موضع ہالہ میں شفیق احمد گٹ کے گھر کے باہر بندھی 2بکریاں مالیتی ایک لاکھ 15 ہزار نامعلوم چورچوری کرکے فرارہوگئے پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں