نبی آخر الزماں ؐ کے اوصاف حمیدہ سے خود کو متصف کرنا ہوگا،علامہ فاروق اعظم
بدھلہ سنت (نامہ نگار)جشنِ عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں بدھلہ سنت میں مرکزی میلاد کمیٹی،حزب المصطفے اور جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔
جس میں شرکاء کی کثیر تعداد شریک ہوئی ، جلوس کے راستوں کو جگہ جگہ جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا، ڈاکٹر علامہ فاروق اعظم چشتی نے خطاب میں کہا کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ؐکے اوصافِ حمیدہ کو خود کو متصف کرکے دینی ودنیاوی کامیابیاں سمیٹی جاسکتی ہیں،آخر میں درودوسلام اور ختم شریف پڑھا گیااور لنگر تقسیم کیا گیا،پولیس تھانہ بدھلہ سنت اور مرکزی میلاد کمیٹی کی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔