پی ایچ اے ملتان کے فیلڈ ورکرز میں واٹر کولرز تقسیم
ملتان(خبرنگارخصوصی)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان نے فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین میں واٹر کولرز تقسیم کر دئیے ۔
ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے تین زونز میں درجن سے زائد واٹر کولرز تقسیم کیے ۔ ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا تھاکہ اقدام کا مقصد فیلڈ میں کام کرنے والے مالیوں اور سکیورٹی گارڈز کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے ، ادارہ سو کلومیٹر سے زائد گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کر رہا ہے ، گرین بیلٹس پر کام کرنے والے مالیوں، سکیورٹی گارڈز اور سویپرز کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے ، ان کو حقوق کی فراہمی پہلی ترجیح ہے ،مالیوں کی شب و روز محنت سے ملتان گرین ہو رہا ہے ۔