نشتر کے اطراف ٹریفک جام معمول،مریضوں کو مشکلات

ملتان(لیڈی رپورٹر) نشتر ہسپتال میں دوپہر کے اوقات میں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے او پی ڈی کا وقت ختم ہوتے ہی اور شفٹ تبدیل ہونے پر شعبہ آوٹ ڈور کے باہر تنگ سڑک پر ٹریفک پھنس جاتی ہے جبکہ اکثر رش میں ایمبولینس بھی پھنسی رہتی ہے۔
ڈاکٹر مسعود الروف ہراج اور انکے کابینہ ممبران نے کئی بارسڑکوں کو کشادہ کر کے مرمت کرنے کا مطالبہ کر رکھا ۔ادھر ترجمان کے مطابق ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے گیٹ نمبر 2 سے گیٹ نمبر 4 تک ون وے ٹریفک کے لئے مختص کر رکھا ہے ۔