عبدالحکیم،غوثیہ چوک تا باگڑ پل سڑک خستہ حالی کا شکار

عبدالحکیم (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر ) غوثیہ چوک عبدالحکیم سے باگڑ پل تک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،راہگیروں کا گزرنا محال، پندرہ منٹ کا سفر ایک گھنٹہ میں طے ہونے لگا زیر تعمیر سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی۔۔۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے بل روکے جانے کے باعث ٹھیکیدار نے کام روک دیا ، عوا م کے بار بار مطالبے کے باوجود ارباب اختیار کی طرف سے خاموشی معنی خیز ہے ۔یاد رھے عبدالحکیم انٹر چینج سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں آتی اور جاتی ہیں جس سے قیمتی جانوں کے ضیا ع کا خطرہ اور گاڑیوں کے نقصان ہوتاہے ، رانا شوق سابق کو نسلر ، تاجر حاجی اشرف بٹ، عبدالرزاق ، مظہر علی خان ، چودھری محمد اقبال ، جاوید خان اوڈ، حاجی خرم نواز مہروی ، میاں عبدالخالق میانہ، میاں قیصر میانہ ، میاں جاوید آرائیں، صحافیوں کے علاوہ دیگر سیاسی ، سماجی شخصیات نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری ، کمشنر ملتان سے مذکورہ روڈ کے فنڈز جاری کر کے زیر تعمیر منصوبہ کو مکمل کر انے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔