لاکھوں کی وارداتیں،دوگھروں کا صفایا، شہری بھی لٹ گئے

لاکھوں کی وارداتیں،دوگھروں کا صفایا، شہری بھی لٹ گئے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر ،نامہ نگار)مختلف وارداتوں میں چور دو گھروں کا صفایاکرگئے ، تاجر سمیت متعدد شہری بھی لٹ گئے ۔

تفصیل کے مطابق موضع بھبھڑغیرمستقل کا رہائشی اقبال جبوجہ5بجے شام کوٹ ادو سے واپس گھرجارہا تھاکہ بخاری روڈمنشی والاموڑپر 3 ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹر سائیکل، نقدیاور موبائل فون چھین لیا۔دائرہ دین پناہ کے تاجرامجدقریشی کی گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،وارڈنمبر2محلہ چرکل والاکے رہائشی محکمہ صحت کے ریٹائرڈملازم ناصرمحمودبھٹہ کے گھر سے 12تولہ طلائی زیورات، 70 ہزار نقد، 2قیمتی موبائل فون اور پارچات ، بستی نقدآبادمیں محمدسلیم کے گھر سے موٹر بجلی اورپائپ مالیتی35ہزار چوری ہوگئے ۔پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں