بی آئی ایس پی، شادی شدہ جوڑوں کو اثاثہ لائیوسٹاک کی فراہمی

ماہڑہ(نامہ نگار)پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے پروگرام خود مختار کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک 150گھرانوں کے شادی شدہ جوڑوں کو اثاثہ لائیو سٹاک گائے کی فراہمی کے حوالے سے تقریب یونین کونسل کاشف آباد میں ہوئی۔۔۔
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے خصوصی شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پنجاب عبیداللہ نے بتایا کہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے خود مختار پروگرام کے تحت اب تک ضلع مظفرگڑھ کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے تعلق رکھنے والے 10ہزارگھرانوں کو معاشی ترقی کیلئے اثاثہ جات فراہم کئے جا چکے ہیں۔