گندگی،تجاوزات،قبضے ،جہانیاں مسائل کا گڑھ بن گیا

گندگی،تجاوزات،قبضے ،جہانیاں مسائل کا گڑھ بن گیا

جہانیاں (نمائندہ دنیا)نااہل انتظامیہ کی وجہ سے جہانیاں مسائلستان بن گیا،افسراور عملہ دفاتر تک محدود ہے ، پوری تحصیل کو لاوارث چھوڑ دیا گیا۔۔۔

ہر طرف گندگی کے ڈھیر، تجاوزات کی بھر مار،بااثر افراد کی طرف سے کروڑوں کی سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، سڑکوں اور گلیوں میں مین ہولز کے ڈھکن تک غائب ہوررہے ہیں، ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے ، منافع خور مافیا دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹ رہا ہے ، سبزیوں ، پھلوں ودیگر اشیا ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہوچکی ہیں۔ شہریوں محمد شہباز، ملک یامین،ملک عدنان،محمد بلال،محمد اسماعیل،محمد اذان و دیگر نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتان اورڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے اور جہانیاں میں کھلی کچہری لگانے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں