گگو منڈی،غیر قانونی منی پٹرول پمپس کا دھندہ عروج پر

گگو منڈی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا) تحصیل بوریوالا میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ قائم ،گیس ری فلنگ کا دھندہ بھی عروج پر ،حادثات کا خطرہ انسانی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ۔
تفصیل کے مطابق بوریوالا کے نواحی اور شہری علاقوں وہاڑی بازار ،چنوں موڑ ،ڈلن بنگلہ، مانا موڑ، معصوم شاہ روڈ، مجاہد کالونی کے علاوہ ساہوکا، کچی پکی، فتح شاہ، جملیرا، دیوان صاحب و دیگر مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور گیس ری فلنگ کا دھندہ سر عام عروج پر پہنچ گیا ہے جس سے کسی وقت بھی حادثہ پیش آسکتا ہے چند سال قبل بھی منی پٹرول پمپ پر حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجہ میں معصوم شاہ روڈ پر ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا دوسرا واقعہ لنک جوئیہ روڈ پر پیش آیا تھا پٹرول پمپ مشین کو آگ لگنے سے سامان دکان جل کر راکھ ہوگئی تھا ذرائع کے مطابق پٹرول مافیا ایرانی تیل کی فروخت دھڑلے سے جاری رکھے ہوئے ہے ۔ بورے والا کے معززین خلیل الرحمان ،ملک نثار احمد ،سہیل احمد ایڈووکیٹ ،ملک ارشاد احمد ایڈوکیٹ ،چودھری ارباب گجر ،حاجی سرور گجر ،چودھری وسیم گجر ،محمد سرور آ رائیں اور دیگر نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی ،سول ڈیفنس اتھارٹی وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لا ئی جائے ۔