ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ میں انڈر 19کے ٹرائلز کا مرحلہ بھی مکمل

ملتان(خصوصی رپورٹر)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام کرکٹ میں انڈر13اور 16کے بعد آخری مرحلہ میں انڈر 19کے ٹرائلز کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ۔
ڈائریکٹر پروگرام محمد جمیل کامران کے مطابق انڈر 19ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ ان ٹرائلز کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرکے میدانوں میں لانا ہے تاکہ ان کی تراش خراش کرکے ان کو پاکستان کا روشن مستقبل بنایا جاسکے ۔سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان پہلے بھی اس طرح کے اقدامات کرتا رہا ہے جس سے نوجوانوں کو براہ راست ترقی کے مواقع فراہم ہوسکیں۔اور آگے بھی کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی دیگر دوسرے کھیلوں میں بھی اس طرح کے پروگرام مرتب کئے جائیں گے ۔