فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ملتان (لیڈی رپورٹر) جرنلسٹ رابطہ کونسل پاکستان اور ملتان پریس کلب کے زیر اہتمام فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ابن سینا ہسپتال انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر ملتان کے وائس چیئرمین عمران رسول،پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس پروفیسر ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ آنکھیں اللہ تعالی کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہیں اسی لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی انکھوں کو گرد و غبار سے بچائیں اور خرابی کی صورت میں معالج سے رابطہ کریں ۔