2 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ضلع بھر میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاون میں پہلے روز 2 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔
مہم کے دوران تیزرفتارڈالہ ڈرائیور بھی حوالات جاپہنچا۔ عارف پنجابی اور حسن ہوت بلوچ کو گرفتار کرلیا گیا تیزرفتاری پر ڈالہ کے ڈرائیور عدنان جٹ کو گرفتارکرلیا۔