ڈسٹرکٹ جیل ، ناقص سکیورٹی، ڈی آئی جی برہم ، اہلکار معطل

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ جیل سے قیدی فرار ہونے کے معاملے پر ڈی آئی جی محسن رفیق کی ڈسٹرکٹ جیل آمد پر سکیورٹی گیٹ پر مامور اہلکار نے بغیر پوچھے گیٹ کھول دیا ۔۔
،ناقص سیکورٹی پر ڈی آئی جی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اہلکار کو معطل کردیا ،ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ قیدی کے فرار کے معاملے پر ڈی آئی جی محسن رفیق نے چھان بین کے لئے دورہ کیا گیٹ پر مامور اہلکار نے بغیر پوچھے گیٹ کھول دیا جس پر ڈی آئی جی نے سخت اظہار برہمی کیا اور اہلکار کو معطل کردیا گیا ،،ڈی آئی جی نے اہلکار سے پوچھا کہ نے گیٹ کیوں کھولا تو اہلکار نے کہا کہ میں آپ کو جانتا ہوں اس لیے گیٹ کھولا ،دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر افسر وں اور اہلکاروں پر نوازشات کا سلسلہ بھی جاری ہے 3 ماہ کے لئے سنٹرل جیل ملتان سے بھیجے گئے آصف الیکٹریشن کو جیل افسر وں نے مبینہ طور پر مستقل جیل میں رکھ لیا ہے ۔