’’اب گائوں چمکیں گے ‘‘ پروگرام دوسرے مرحلے کا آغاز

لودھراں( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ’’حکومت پنجاب کے انقلابی پروگرام اب گاؤں چمکیں گے ‘‘ کے دوسرے فیز کا آغاز ہو چکا ہے ۔
اس پروگرام کے تحت شہروں کی طرز پر دیہات میں سیوریج اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے امور انجام دئیے جائیں گے ۔ حکومت نے اس حوالے سے سینی ٹیشن فیس مقرر کی ہے جو متعلقہ نمبردار کے ذریعے وصول کی جائے گی ۔ سینی ٹیشن فیس وصولی کے عمل کی نگرانی متعلقہ پٹواری کرے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پروگرام کے تحت شہروں کی طرح دیہات کو بھی صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک بنایا جائے گا ،ریونیو اب دیہات کی تعمیر وترقی اور فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا ۔