موٹرسائیکلوں میں تصادم کم عمر ڈرائیور 2بھائیوں سمیت زخمی

 موٹرسائیکلوں میں تصادم  کم عمر ڈرائیور 2بھائیوں سمیت زخمی

بورے والا ( نمائندہ دنیا )موٹرسائیکلوں میں تصادم ، کم عمر ڈرائیور 2 بھائیوں سمیت زخمی ہو گیا ۔

موٹر سائیکل پر سوار بچہ تیز رفتاری کے باعث دوسری موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا ۔ تین بھائی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دئیے گئے ،کم عمر عامر دو بھائیوں سمیت موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے سبب دوسری موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں عامر اور اس کے دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں