ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں،کرائے کم کرنے سے انکار

ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں،کرائے کم کرنے سے انکار

ملتان (لیڈی رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے باوجود ٹرانسپورٹرز کا کرائے کم کرنے سے انکار، پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے تاحال نئے کرائے نامے کا فیصلہ نہ کیا جا سکا۔۔

، مسافروں سے پرانے کرائے وصول کیے جانے لگے ، پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے بعد ایک سو سے 200 روپے تک اضافہ کیا جاتا تھا۔گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی کے باوجود کرایوں میں کمی کا فیصلہ نہ کیا جا سکا ، ملتان سے لاہور پہلے 2000 روپے جبکہ راولپنڈی 2820 روپے ،ملتان سے بہاولپور 600 روپے روپے ،فیصل آباد 1450 روپے وصول کیا جا رہا ہے دیگر شہروں کی اگر بات کی جائے تو ملتان سے صادق آباد کے 1550روپے جبکہ ملتاں سے کراچی کے 3300 اور حیدرآباد کے 3000 روپے وصول کیے جا رہے ہیں جس پر مسافروں کی اکثریت کافی زیادہ پریشان ہے اور مسافروں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے انکاکہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ریلیف کے بعد ٹرانسپورٹرز ریلیف دینے میں ناکام ہیں ، حکومت کو اس بارے سوچنا چاہئیے کہ غریب آدمی اتنے زیادہ پیسے کیسے دے سکتا ہے ۔اگر حکومت نے غریب عوام کو ریلیف دے ہی دیا ہے تو اب پبلک ٹرانسپورٹرز کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہیے ۔دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے کمی کی گئی جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے تاہم قیمتوں میں مزید کمی کے بعد ہی کرایوں میں کمی کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں