کوڑا کرکٹ نذر آتش، میونسپل کمیٹی سموگ کا سبب بننے لگی
جہانیاں(نمائندہ دنیا)ضلعی انتظامیہ خود ہی پنجاب حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑانے لگی ،میونسپل کمیٹی جہانیاں کے عملہ نے تھانہ جہانیاں کے قریب کوڑے کرکٹ کو آگ لگانا معمول بنا لیا ۔
کوڑا کرکٹ سے اٹھنے والا زہریلا دھواں سموگ کا باعث بننے لگا ۔عملہ ڈیزل بچانے کے لئے گندگی کو رہائشی آبادیوں میں آگ لگا دیتے ہیں کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر خانیوال نوٹس لیں تفصیل کے مطابق جہانیاں میں ضلعی انتظامیہ خود ہی پنجاب حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑانے لگی ایک طرف تو سموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند کئے ہیں مگردوسری طرف میونسپل کمیٹی جہانیاں اور محکمہ ماحولیات کی جرمانہ غفلت کے باعث آلودگی کم نہ سکی گزشتہ روز بھی تھانہ جہانیاں کے قریب پڑے کوڑے کرکٹ کو اٹھنے کی بجائے رات کی تاریخی میں آگ لگا دی کوڑا کرکٹ سے اٹھنے والا زہریلا دھواں سموگ کا باعث بننے لگازہریلے دھواں سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔شہریوں کا کہناہے کہ میونسپل کمیٹی کے اہلکار ڈیزل بچانے کے لئے کوڑا کرکٹ اٹھنے کی بجائے رہائشی آبادیوں میں آگ لگادیتے ہیں جس سے رہائشی آبادی شدید متاثر ہوتی ہے ۔