منڈیوں میں سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم

 منڈیوں میں سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم

ملتان (لیڈی رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض نے کہا ہے کہ منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

 ملتان (لیڈی رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض نے کہا ہے کہ منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔منڈیوں سے عام مارکیٹ تک سستی اشیا خوردونوش کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچانک سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔فیضان احمد ریاض نے اس موقع پر اشیا خوردونوش کے نرخ اور نیلامی بھی چیک کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کو سرکاری ریٹس پر مکمل عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے اس سلسلے میں کمیشن اور بھتہ مافیا کو نکیل ڈال کر قیمتیں معمول پر لائی جائیں گی۔فیضان احمد ریاض نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس کی انسپکشن کا بھی حکم دیا ہے گراں فروشی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو حوالات کی سیر کرائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں