372سرکاری سکولوں میں ای سی سی ای کلاس رومز قائم

372سرکاری سکولوں میں ای سی سی ای کلاس رومز قائم

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 11 اضلاع کے منتخب شدہ سکولوں میں 3 سے 5 سال کے بچوں کے لیے معیاری ابتدائی تعلیم و تربیت کے لیے خصوصی ای سی سی ای کلاس رومز قائم کیے گئے ہیں ۔۔۔

جس کا مقصد مقصد 3 سے 5 سال کے بچوں کے لیے دوستانہ اور خوشگوا ر تعلیمی ماحول کی فراہمی یقینی بنانا ہے ،کمیونٹی ڈریون سکولز ڈویلپمنٹ اپروچ کے تحت پی ایچ سی آئی پی کے منتخب شدہ سکولوں میں سکول کونسلز کے ممبران کی باہمی مشاورت سے فرنیچر کی خریداری عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ اس حوالے سے گرلزہائی سکول خورشید آباد میں اوپن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر محمد فاروق رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ 3 سے 5 سال کے بچوں کے لیے معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور عمر کی مناسبت سے فرنیچر کی فراہمی بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی جس سے سکولوں میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی کارکردگی کی بہتری میں مدد ملے گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں