ڈی سی وہاڑی کی ریونیو کھلی کچہری،عوامی مسائل حل کرنیکا حکم

ڈی سی وہاڑی کی ریونیو کھلی کچہری،عوامی مسائل حل کرنیکا حکم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہری لگا کر محکمہ مال سے۔۔

متعلقہ سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے ریونیو کچہری میں سائلین کی طرف سے 3ڈومیسائل کا اجراء اور4فرد ضمانت اور دیگر درخواستوں پر عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کئے اور کہا کہ ہر ماہ کے پہلے 2ورکنگ ایام میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہری لگائی جاتی ہے جس کا مقصد ایک ہی چھت تلے محکمہ مال سے متعلقہ عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسروں کو ہدایت کی کہ معمول کے ایام میں سائلین کے مسائل بروقت حل کئے جائیں تاکہ انہیں بار بار چکر نہ لگانے پڑیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں