کسٹمز کا قانونی تجارت کو فروغ دینے کیلئے ڈیسک قائم کرنیکا فیصلہ

کسٹمز کا قانونی تجارت کو فروغ دینے کیلئے ڈیسک قائم کرنیکا فیصلہ

ملتان (لیڈی رپورٹر ) ملتان کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ نے خطے میں قانونی تجارتی کو فروغ ددینے اور سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔

تاکہ خطے میں قانونی تجارت کو فروغ دیکر سمگلنگ کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے اور اس سلسلے میں کسٹم آفس میں مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا جائے گا جس کا مقصد سمگلنگ کی روک تھام ہے ،ملتان کسٹم کلکٹر یٹ نے سمگلنگ انفورسمنٹ کرتے ہوئے اپنی حدود میں 3کروڑ20لاکھ 21ہزار مالیت سے زائد کا نان کسٹم پیڈسامان اور گاڑیاں ضبط کی ہیں ، ان خیالات کا اظہار کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ ملتان سید عمران سجادبخاری نے ایڈیشنل کلکٹر شاہ فیصل سہو ، اسسٹنٹ کلکٹر مریم جمیل اور اسسٹنٹ کلکٹر حبیب الرحمن کے ہمراہ کسٹم ہائوس میں خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے بتایا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثر پالیسی اپنائی گئی ہے جس کے تحت برے پیمانے پر نان کسٹم پیڈ19گاریاںجن کی مالیت ایک کروڑ 69لاکھ 5ہزار روپے سے زائد ہے اور 4مال بردار گاڑیاں ، بڑے پیمانے پر غیر ملکی کرنسی ،سونا، 183موبائل فونز اور متفرق دیگر اشیا پکڑی گئی ہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں