ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 4مقدمات،504چالان

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  پر 4مقدمات،504چالان

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ہائی وے پٹرول پوسٹ خان پور بگا شیر ضلع مظفرگڑھ کے انچارج محمد فاروق سب انسپکٹر اور محرر محمد راشد نے کہا ہے۔

 کہ نومبر میں چار تیز رفتار گاڑیوں کے ڈرائیورز اور ایک اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کیخلاف مقدمات درج کرائے ، اوور لوڈ نگ،بغیر لائسنس اور سموگ کی مد میں مختلف نوعیت کے 504 چالان کیے گئے ،چار مواقع پر شہریوں کو ریسکیو کیا ، کم عمر ڈرائیور اور بغیر ہیلمٹ 21 موٹر سائیکل بند کیے ، ای پولیس ایپ پر 4860 افراد اور 2054 وہیکلز کو چیک کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں