مارکیٹوں، پلازوں ، بینکوں میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات

مارکیٹوں، پلازوں ، بینکوں میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )ضلع خانیوال سٹی حدود میں 86 کے مارکیٹوں،بینکوں، پلازوں میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات ہیں ۔۔۔

تھانوں کی عدم دلچسپی اور شہر میں گشت کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے خانیوال شہرکی تمام مارکیٹیں اور بنک سکیورٹی رسک بن چکے ہیں شہر کی مارکیٹوں میں بھی سکیورٹی کیمرے نہیں لگائے گئے ،شہر کے متعدد بینکوں اور تعلیمی ادارواں میں جو گارڈ رکھے گئے ہیں ان کے پاس موجود اسلحہ انتہائی مخدوش ہے جبکہ متعدد بینکوں میں لگائے گئے سکیورٹی کیمرے بھی اکثر بند رہتے ہیں۔بینکوں اور مارکیٹوں میں تعینات گارڈ ایک جگہ بیٹھے گپیں ہانکتے رہتے ہیں جبکہ متعدد سکیورٹی گارڈسکیورٹی کی بجائے دفتری کام کے علاوہ چائے وغیرہ لانے کا کام بھی کرتے ہیں سکیورٹی کے ناقص انتظامات اور خفیہ کیمرے نہ ہونے کی وجہ سے خریداروں پر خوف کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی مارکیٹیوں پلازوں اور سرکاری اداروں کے اندر باہر کیمرے نصب کروائے جائیں اور نوجوان گارڈ تعینات کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں