سراج الحق کا دورہ جنوبی پنجاب آج ملتان پہنچیں گے
ملتان(خبرنگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج (جمعہ کو) جنوبی پنجاب کے دو روزہ دورہ پر ملتان پہنچیں گے ۔
وہ آج شام 4بجے چونگی نمبر 9پر جے آئی یوتھ پاکستان کی طرف سے شروع ہونے والی الیکشن کمپین کا افتتاح کریں گے ، بعد ازاں شام 6بجے اقبال مارکی ملتان میں این اے 149اور پی پی 215216 کے انتخابی ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔ علاوہ ازیں سراج الحق کل 9 دسمبر کو بہاولپور میں خواتین کنونشن سے بھی خطاب کریں گے ۔