عوامی ریلیف کیلئے صفائی نظام میں بہتر ی ترجیح ،راشد اقبال

عوامی ریلیف کیلئے صفائی نظام میں بہتر ی ترجیح ،راشد اقبال

ملتان (خبر نگار خصوصی) چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میاں راشد اقبال نے گزشتہ روز صفائی صورتحال کی مانیٹرنگ اور کمپنی کے مسائل سے آگاہی کیلئے فیلڈ میں دورے کئے ۔

اس موقع پر میاں راشد اقبال نے کمپنی ورکشاپ اور لینڈ فل سائٹ کا دورہ کیا اور بریفنگ لی جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کارکردگی پر بریفنگ دی۔ چیئرمین کمپنی نے ورکشاپ میں مرمت ہونیوالی مشینری اور گاڑیوں کی انسپکشن بھی کی۔میاں راشد اقبال نے لینڈ فل سائٹ پر کوڑے کو ٹھکانے لگانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔چیئرمین میاں راشد اقبال کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے صفائی نظام میں بہتری لانا ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں