تمام سرکلز میں ٹرانسفر لائن سپرنٹنڈنٹ کے تبادلے منسوخ

تمام سرکلز میں ٹرانسفر لائن سپرنٹنڈنٹ کے تبادلے منسوخ

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو )انتظامیہ نے دوسرے سرکلوں میں ٹرانسفر ہونے والے تمام لائن سپرنٹنڈنٹس کے تبادلے منسوخ کردئیے ۔

ڈائریکٹر ایڈمن میپکو وجاہت بُچہ نے اکتوبر 2023ء میں ٹرانسفرہونے والے لائن سپرنٹنڈنٹس کے تبادلے واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اکتوبر 2023ء میں لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ۔Iاور لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ۔II کے تبادلے دوسرے آپریشن سرکلوں میں کئے گئے تھے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکوانجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی منظوری سے لائن سپرنٹنڈنٹس کے تبادلے منسوخ کئے گئے ۔پاکستان واپڈا ہائیڈروورکرز یونین کے ریجنل عہدیداروں نے لائن سپرنٹنڈنٹس کے تبادلوں کے احکامات واپس لینے پر میپکو انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر، سجاد بلوچ، شکیل بلوچ، چوہدری محمد خالد، شبیر گجر، محمد اظہر، مسعود علوی اور رانا عمران نے میپکو انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر جنرل منیجر ٹیکنیکل رانا محمد ایوب خان، جنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی اور چیف انجینئر ٹی اینڈ جی سید جواد منصوربھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں