ملتان کے ورثے کی حفاظت مشترکہ ذمہ داری ،عامر نسیم

ملتان کے ورثے کی حفاظت مشترکہ ذمہ داری ،عامر نسیم

ملتان(وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر) ملتان کے ثقافتی ورثہ کی سرپرستی و حفاظت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ملتان آرٹس کونسل کے صدر بورڈ آف مینجمنٹ میاں عامر نسیم شیخ کا کہنا ہے کہ فن و ثقافت ہماری زندگیوں کا اہم جزو ہے جس کو نئی نسل کو منتقل کرنا چاہیے ۔

 وہ بورڈ آف مینجمنٹ کے پہلے اجلاس میں صدارتی خطاب کر رہے تھے ۔ ملتان آرٹس کونسل کے نو تشکیل کردہ بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس صدر میاں عامر نسیم شیخ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے شرکاء کو ملتان آرٹس کونسل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکاء کو آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم کے حوالے سے نئے ضابطہ اخلاق کی بریفنگ بھی دی گئی۔ آرٹس کونسل کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کے دوران ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن عبدالجبار نے آمدنی بڑھانے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر کام کرنے کی تجویز دی۔ بڑھتی مہنگائی کے تناظر میں بجلی کے بل پر قابو پانے کے لیے سولر سسٹم کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ پارکنگ کے لیے جگہ کم ہونے کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن نے مختلف آپشنز تجویز کرنے کی ہدایت دی۔ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے ملتان ادبی و ثقافتی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں