موسم گرما کی سبزیاں فروری تا مارچ کاشت کریں،محکمہ زراعت

موسم گرما کی سبزیاں فروری تا مارچ کاشت کریں،محکمہ زراعت

ملتان (وقائع نگار خصوصی )ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ موسم گرما میں اُگائی جانے والی سبزیوں کریلہ، گھیا کدو،۔۔

 چپن کدو، گھیا توری، بھنڈی توری، بینگن، ٹماٹر، سبز مرچ، شملہ مرچ، تر اور کھیرا کی کاشت کا وقت فروری تا مارچ ہے ۔موسم گرما کی سبزیاں 20سے 35درجہ سینٹی گریڈ کے دوران بہترین نشوونما دیتی ہیں۔ اس سے زیادہ یاکم درجہ حرارت پر پیداوار متاثر ہوتی ہے ۔سبزیوں کی کاشت کے لیے اچھی نکاس اورنامیاتی مادے والی زرخیز میرا زمین ہونا چاہیے ۔ سبزیوں کی کاشت سے ایک دو ماہ پہلے گوبر کی گلی سڑی کھاد بکھیر کر زمین میں ملا دیں تاکہ گوبر کی کھاد زمین کا حصہ بن جائے ۔بیج ایسی اقسام کا منتخب کیا جائے جو ہمارے موسمی حالات کے مطابق ہو، کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہو اور بیج کی شرح اُگاؤ 80فیصد سے کم نہ ہو،زمین میں نرسری کاشت کرنے کے بجائے کوشش کریں کہ پلاسٹک کے Germination Trayمیں کاشت کریں اور مناسب میڈیا(پیٹ ماس یا کوئی اور آمیزہ)استعمال کریں،ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کریں، جب پنیری کی عمر 30تا35دن ہو جائے تو اس پنیری کو پٹٹریوں پر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کر یں،کریلہ، گھیا کدو،چپن کدو، گھیا توری، تر اورکھیرا کی کاشت پٹٹریوں کی ایک جانب کریں جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کے دونوں جانب کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں