مل کر خواتین کے وقار کو بحال کرنا ہے :نیلوفر بختیار

مل کر خواتین کے وقار کو بحال کرنا ہے :نیلوفر بختیار

ملتان(خصوصی رپورٹر) اسلامک ریسرچ سنٹر زکریا یونیورسٹی کے زیراہتمام دختر پاکستان سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔۔

 تفصیل کے مطابق نیلوفر بختیار ، چیئر پرسن نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف وومین اسلام آباد پاکستان زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہا کہ سیمینار دختران پاکستان کے پلیٹ فارم کے تحت ہے اس کا مقصد عورت کے کردار کو اجاگر کرنے کیلئے ہے ۔ عورتوں کا مختلف شعبہ زندگی میں کردار انتہائی اہم ہے ۔ ہم نے انتشار تشدد کا خاتمہ کرنا ہے نیلوفر بختیار اس مقصد کیلئے پورے پاکستان میں عوامی شعور کیلئے کوشاں ہیں۔ بحیثیت عورت کو اگر ہم ان کے حقوق دیں گے عزت کریں گے تو معاشرہ ترقی کرے گا۔ ہم نے مل کر خواتین کے وقار کو بحال کرنا ہے ۔ ماں کی گود پہلا انسٹی ٹیوٹ ہے اگر ماں نے اچھی تربیت کر دی تو مستقبل روشن ہے ۔اس کے ساتھ اساتذہ کا کردار بھی بہت اہم ہے ،یہاں پر تشدد جنسی ذہنی اور معاشی بھی ہوتا ہے 51 فیصد عورتیں اپنے اپ کو محفوظ نہیں سمجھتی 27 فیصد اور عورتیں اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور تشدد کا شکار ہوتی ہیں ہم اپنے مذہب اور مذہبی روایات کی وجہ سے پھر بھی بہت بہتر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں