کباڑخانہ میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کا مالک کیخلاف مقدمہ درج

کباڑخانہ میں بارودی مواد پھٹنے سے  دھماکے کا مالک کیخلاف مقدمہ درج

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو مزدور شدید زخمی ہونے کا معاملہ کباڑ خانہ مالک کے۔۔

 خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے پر مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 14 بی کا رہائشی کاشف حیات قریشی کباڑ کے گودام میں مزدوروں سے سامان کباڑ آہنی ٹرک پر لوڈ کرارہا تھا کہ ٹرک کے اندر اچانک بارودی مواد پھٹنے سے مزدور محمد علی دایہ، جمشید علی دایہ شدید زخمی ہوگئے جس پر تھانہ سٹی پولیس نے دھماکہ خیرز مواد قبضہ رکھنے پر کباڑ گودام کے مالک کے خلاف سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں