ریلوے سٹیشن کی ٹک شاپس پر مہنگی اشیا کی فروخت جاری

ریلوے سٹیشن کی ٹک شاپس پر مہنگی اشیا کی فروخت جاری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)ریلوے سٹیشن، پر موجود ٹک شاپس پر سر عام مہنگی اشیاء کی فروخت جاری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے۔۔

 سربراہان نے کینٹین مالکان و ٹھیکیداروں سے گٹھ جوڑ کر لیا، شہری ناقص و غیر معیاری اشیاء مہنگے داموں خریدنے پر مجبور،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ریلوے سٹیشنز پر واقع ٹک شاپس میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے کھانے پینے موبائل کارڈز سمیت ہر قسم کی اشیاء کی قیمت بازار سے کئی گنا زیادہ وصول کی جاتی ہے ، لیکن متعلقہ اداروں کے سربراہان و افسران مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر ذاتی مفادات حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، جس کی وجہ سے دو دراز سے آنے والا مسافر سمیت عام شہری روزانہ کی بنیاد پر لٹ رہے ہیں، مسافروں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں