جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کینسل کرنے پر میپکو کے خلاف احتجاج

جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کینسل کرنے پر میپکو کے خلاف احتجاج

بورے والا(سٹی رپورٹر )شہریوں کا جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کینسل کرنے پر میپکو کے خلاف احتجاج تفصیل کے مطابق میپکو ڈویژن بورے والا نے شہریوں کے بجلی کے نئے کنکشنز کے حصول کے لیے گذشتہ سال نومبر اور ۔۔۔

دسمبر میں بننے والے ڈیمانڈ نوٹسز جن کے تمام واجبات صارفین نے میپکو کے بینک اکاونٹس میں جمع بھی کروا رکھے ہیں بغیر وجہ بتائے سینکڑوں ڈیمانڈ نوٹسز کینسل کر دئیے ہیں پریشان حال صارفین میپکو آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیں جبکہ میپکو دفاتر میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے افسران جان بوجھ کر دفاتر سے غائب رہتے ہیں ہ شہریوں ملک فیاض ایڈووکیٹ،شفیق الزمان گھمن ایڈووکیٹ،سیاسی و سماجی شخصیت منیر احمد بٹ،سابق ناظم عبدالجبار بٹ نے چیف آفیسر میپکو سے نوٹس لینے اور وہ تمام صارفین جن کی فائلز پر تمام قانونی پراسیس مکمل کرنے کے بعد ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے گئے تھے ان کی بحالی اور فی الفور نئے کنکشنز لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں