پولیو کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پولیو  کے  خاتمہ  کیلئے  زیرو ٹالرنس  پالیسی  نافذ

ملتان (وقائع نگار خصوصی ،لیڈی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پولیو کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر۔۔۔

 شہر اولیائمیں 3 روزہ قومی پولیو مہم 26 فروری سے شروع ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے محکمہ صحت کے دفتر میں منعقدہ پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی افسروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ 10 لاکھ 23 ہزار سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر مہم میں قطرے پلائے جائیں گے ۔3 روزہ پولیو مہم کے بعد دو روز فالو اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 35 سو سے زائد موبائل ٹیمیں تشکیل دیکر عوامی مقامات پر کیمپ لگیں گے جبکہ جلالپور پیر والہ اور شجاع آباد پر خصوصی فوکس کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر ملتان رانا رضوان قدیر نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ دن رات کوشاں ہے تاکہ تاجر برادری اور عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انجمن تاجران تغلق روڈ کے صدر وسیم اسلم بٹ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان رانا رضوان قدیر کا عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار گھنٹہ گھر سے چونگی نمبر 7 تک کی تعمیر کے لیے اقدامات لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر رہنماؤں کے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ملتان رانا رضوان قدیر سے کی گئی ملاقات میں کیا ۔ رضوان قدیر نے مزید کہا کہ ملتان کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر اور دیگر مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں یقینا مسائل بہت زیادہ ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں صرف یہی نہیں بلکہ سیوریج نظام،سٹریٹ لائٹس کی درستگی کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں