غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بنانے والے کیخلاف مقدمہ درج

غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بنانے  والے کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ جلیل آباد نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بناکر شہریوں سے رقم وصول کرنے کے الزام میں۔۔

 ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کو لوکل گورنمنٹ افسر نے استغاثہ دیا کہ عزیز ہوٹل چوک پر ثقلین نامی شخص نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بنارکھا تھا جو شہریوں سے رقم وصول کررہا تھا اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں