فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑ کا گتہ جل گیا

 فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑ کا گتہ جل گیا

سکندرا ٓباد( نامہ نگار )شجاع آباد گتے کی فیکٹری میں آگ لگ جانے سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا گتہ جل کر راکھ ہوگیا۔۔

 ریسکیو فائر بریگیڈ نے چار گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا شجاع آبادکالی پل کے نزدیک شیخ اسحاق کی گتہ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع پر ریسکیو نے ٹیمیں موقع پر پہنچی آگ شعلے دور سے بھی دیکھے جاسکتے تھے آگ کنٹرول نہ ہونے پر ریسکیو کی دوسرے شہروں سے بھی ٹیمیں شجاع آبا دپہنچی 20 سے زائد ریسکیو اہلکاروں اور متعدد فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ کنٹرول کرنے کے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا چار گھنٹے سے زائد ٹائم میں ریسیکو نے آگ پر قابو پایا جب تک فیکٹری میں موجود ایک کروڑ سے زائد کا گتہ جل کر راکھ ہوچکا تھا تاہم آگ سے قر یبی عمارتیں محفوظ رہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں