پولیو مہم 26فروری سے شروع کی جارہی، صدیق احمدخان

پولیو مہم 26فروری سے شروع کی جارہی، صدیق احمدخان

وہاڑی(نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا ) سی ای او صحت وہاڑی ڈاکٹر صدیق احمد خان نے کہاکہ پانچ روزہ قومی پولیو مہم 26 فروری سے شروع کی جارہی ہے ۔

 اس مہم کے دورا ن محکمہ صحت کی 2374ٹیمیں ضلع بھر میں 6لاکھ 22ہزار پانچ سو بچوں کو گھر گھر کاجا کر پولیو قطرے پلائیں گے ۔ پولیو ٹیموں کی تربیت دی جارہی ہے ۔ پولیو ویکسین متعلقہ سنٹر پر بھجوائی جا رہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے پولیومہم کے حوالے سے مختلف سنٹر پر پولیو پلان کی چیکنگ کے موقع پر شہریوں سے ملاقات میں کہی انہو ں نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی چیکنگ کیلئے افسروں کی ڈیوٹی لگائی ہے ۔ تاکہ کوئی بچہ پولیو قطر ے پینے سے رہ نہ جائے ۔ سو فیصد ٹارگٹ حاصل کرنا ہماری اولین ترجیع ہے ۔ والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر اس کے خاتمہ کیلئے محکمہ صحت سے تعاون کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں