ڈپٹی کمشنر کا ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنانے کا حکم

 ڈپٹی کمشنر کا ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنانے کا حکم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر آصف حسین شاہ نے چلڈرن کمپلیکس ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیاانہوں نے ڈاکٹر وں کی حاضری، صفائی ستھرائی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کااظہار کیا اور سی ای او ہیلتھ کو صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نے ادویات کے سٹورکو بھی چیک کیا اور ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے آئی سی یو اور چلڈرن وارڈزمیں بچوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کو بھی چیک کیااور مریضوں کو تمام ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں جا کر بچوں کی تیمار داری بھی کی او رکہا کہ حکومت پنجاب بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کو ایک بہترین علاج گاہ بنایا جائے گا ڈاکٹرز اور میڈیکل عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے ادا کریں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں