پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

وہاڑی(نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، رمضان راشن پیکج کی تقسیم کے طریقہ کار اور اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو چیک کریں اور کسی دکاندار کو بھی گراں فروشی نہ کرنے دیں عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے چیزوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں جس پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کم ہو گی اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اجلاس میں رمضان راشن پیکج کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں مستحقین کے گھروں تک راشن پہنچانے کیلئے بہترین اقدامات کئے جائیں گے رمضان راشن پیکج میں 10کلوگرام آٹا،چاول، چینی، گھی، بیسن 2دو کلوگرام ہوں گے اجلاس میں اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کو مزید کامیاب بنانے کیلئے بھی ہدایات دی گئیں انہوں نے آفس میں مستحقین میں گرم کمبل بھی تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں