دھنوٹ شہر کو گندے پانی کے تالاب میں تبدیل کردیا گیا

دھنوٹ شہر کو گندے پانی کے تالاب میں تبدیل کردیا گیا

دھنوٹ (نامہ نگار)سابق وائس چیئرمین رانا عابد علی نے دیگر شہریوں کے ہمراہ دفتر یونین کونسل میں شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ۔۔۔

 دھنوٹ شہر کو نااہل ضلعی انتظامیہ اور کرپٹ اربن یونین کونسل عملے نے شہر کو گندے پانی کے تالاب میں تبدیل کردیا، ڈپٹی کمشنر لودھراں اور ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل لودھراں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، شہر اور گردونواح میں سیوریج کا سسٹم مکمل ناکارہ ہو چکا ہے جبکہ دفتر میں 22 رکنی عملے کا سٹاف کام چور بن چکا ہے جو دفتری عملے سے مک مکا کر کے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں اور دفتر کا قیمتی سامان چوری اور فروخت کر رہے ہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر ارباب اختیار نے اس جانب توجہ مبذول نہیں کی تو ہم احتجاجاً دفتر یونین کونسل کو تالے لگا دیں گے ۔واضح رہے کہ دھنوٹ شہر میں صحت صفائی تجاوزات اور نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں