کوٹ ادو ضلع بننے کے باوجود صرف 3پوسٹ مین تعینات

کوٹ ادو ضلع بننے کے باوجود صرف 3پوسٹ مین تعینات

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)پوسٹ آفس کوٹ ادو میں ضلع بننے کے باوجودپوسٹ مینوں کی تعداد پانچ سے گھٹ کر تین ھو گئی ڈاک اور دیگر ضروری کاغذات بروقت تقسیم کرنے میں شدید دشواری کا سامنا پوسٹ ماسٹر جنرل سے تعداد بڑھانے کا مطالبہ ۔

تفصیل کے مطابق کوٹ ادو جب تحصیل تھی تو پانچ پوسٹ مین کام کرتے تھے ضلع بننے کے بعد تعداد گھٹ کر تین ھوگئی جبکہ ایریا بڑھ جانے کی وجہ سے تین پوسٹ مین ناکافی ہیں انتہائی ضروری ڈاک طلبا کی رولنمبر سلپ انٹرویو اسناد بروقت نہ پہنچنے سے کئی طلبا کا سال ضائع ہو رہا ہے جبکہ پوسٹ مینوں کودور دراز علاقوں میں ڈاک تقسیم کرنے میں بھی شدید دشواری پیش آرہی ہے عوامی وسماجی حلقوں نے پوسٹ ماسٹر جنرل سے اضافی عملہ تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں