سپر سٹور میں واردات، 3ڈاکوئوں کیخلاف مقدمہ

 سپر سٹور میں واردات، 3ڈاکوئوں کیخلاف مقدمہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)سپرسٹور پر مسلح ڈاکوؤں کی ڈکیتی،3نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔۔۔

مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے بھی موٹر سائیکل چھین لی۔تفصیل کے مطابق موضع چودھری کی رہائشی محمدارشد أرائیں جس نے گلشن عثمان کے گیٹ کے قریب شبیر سپر سٹور بنائی ہوئی تھی کہ 8بجے شب 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے دھاوابول دیا تھا اورکاؤنٹر سے 3 لاکھ 75 ہزار نقدی اٹھا کر فرار ہو گئے تھے ،پولیس نے ارشد ارائیں کی مدعیت میں3 نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا ۔ وارڈ نمبر 14 سی پتل روڈ کا رہائشی علی حیدر شاہ 10 بجے شب اپنے دوست شہریار کو بستی پتل چھوڑنے جا رہا تھا کہ امام بارگاہ کے قریب 3نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اس سے موٹر سائیکل 1105ڈی جی ایل چھین کر فرار ہو گئے ۔ موضع بھری ہوگ کارہائشی عبدالرؤف چوہان جو کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں اپنی بیوی کا اپریشن کرانے کیلئے آیا ہوا تھا کہ اپنی موٹرسائیکل ڈی جی پی ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی کر دی جسے نامعلوم اٹھا کر لے گئے جبکہ ۔ چاہ نن والا کا رہائشی سید گلشن ضمیرگزشتہ روزپوسٹ أٓفس کوٹ ادو آیا اور اپنی موٹر سائیکل ڈاکخانہ کے سامنے کھڑی کر دی جسے نامعلوم اٹھا کر لے گئے ، پانچویں واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ ٹبہ مستقل شرقی کے رہائشی محمد طارق کاظمی جس نے موضع کھائی سوئم میں اڑھت کی دکان بنائی ہوئی تھی کہ نامعلوم چور دکان کو نقب لگا کر وہاں پر رکھے تل کے 67گٹو جن کی مالیت 16 لاکھ اور نقدی 40 ہزار چوری اٹھا کر لے گئے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں