سجاداحمدڈھلوں پی ایم اے وہاڑی کے صدر منتخب

سجاداحمدڈھلوں پی ایم اے وہاڑی کے صدر منتخب

بورے والا(سٹی رپورٹر )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کے عہدیداروں کا چناو مکمل کر لیا گیا۔۔۔

ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں تیسری مرتبہ پی ایم اے ضلع وہاڑی کے صدر منتخب ہو گئے ،نائب صدر کے عہدے پر ڈاکٹر ثنائاللہ، ڈاکٹر محسن ممتاز جنرل سیکرٹری،ڈاکٹر مقصود شیخ جوائنٹ سیکرٹری اور ڈاکٹر احمد توحید بھٹی فنانس سیکرٹری کے عہدے پر منتخب ہو گئے ،اس مرتبہ پر صدر پی ایم اے ضلع وہاڑی ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ تیسری بار اس عہدے پر منتخب ہوا ہوں اور انشائاللہ ڈاکٹرز کمیونٹی کے تحفظ کے لیے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کوشش جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں